مہر خبررساں ایجنسی نے النھرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبہ الانبار میں گذشتہ 2 روز میں 200 سے زائد وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن کا تعلق داعش دہشت گرد تنظیم سے تھا۔
الانبار میں قبائلی ترجمان غسان العیثاوی نے کہا کہ عراقی فورسز نے صوبہ الانبار کے مغرب میں الحدیثہ اور بروانہ علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 200 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر عراقی جنگی طیاروں نے بھی داعش کی 4 فوجی گاڑيوں کو تباہ کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ